شاندار پرفارمنس کی وجہ کیا تھی؟ حسین طلعت کا بڑا انکشاف

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر حسین طلعت نے کہا ہے کہ میں نے میچ کے دوران خود پر کسی قسم کا پریشر نہیں لیا بلکہ پرسکون کھیلا اور کارکردگی دکھائی۔ تفصیلات کے مطابق میچ کے اختتام پر حسین طلعت کا مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور اپنی پرفارمنس پر بہت خوش ہوں، میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔

انہو ں نے کہاکہ 2سال سے سوچ رہا تھا کہ میں ٹیم میں آکر کھیلوں اور شاندار کارکردگی دکھاﺅں ،دوران میچ میں نے خود
پر کوئی پریشر نہیں لیا بلکہ پرسکون ہوکر اپنی نیچرل گیم کھیلا۔ایک سوال کے جواب میں حسین طلعت نے کہا کہ مجھے پی ایس ایل میچ سے بہت فائدہ ہوا اور میری کارکردگی کافی بہتر ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ حسین طلعت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں 31گیندوں پر 41رنز بنائے ،تین کیچز تھامے اور ایک وکٹ لی،شاہد آفریدی(2006ء) اور شاداب خان (2017ئ)کے بعد حسین طلعت تیسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ڈیبیو میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا ۔

Comments

comments

Leave a Comment