شاہدآفریدی نے بھارتیوں کا شکریہ ادا کردیا کیونکہ ۔۔۔وجہ ایسی کہ لالہ کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے والے بھارتی میڈیا کا سر بھی شرم سے جھک جائے گا

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راﺅنڈ شاہد آفریدی نے کینیڈا میں فنڈ ریزنگ مہم کے اختتام پر بھارتی کمیونٹی کی جانب سے چندہ دینے پر شکریہ ادا کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کی حمایت کرنے اور ہماری میزبانی کرنے پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکا شکریہ ادا کرتا ہوں ،کینیڈا عظیم لوگوں کا ملک ہے ۔اس موقع پر انہوں نے کوہاٹ ہسپتال کی تعمیر کے لیے وینکوور میں بسنے والی پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی کا بھی شکریہ ادا کیا ۔شاہد آفریدی نے بھارتی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم سب اس طرح مل جائیں تو امیدیں ختم نہیں ہوتیں ۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل شاہد آفریدی نے ایک ٹوئٹ میں کشمیر کے لوگوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی تھی جس پر بھارتی میڈ یا نے لالہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا تھا ۔بھارتی میڈ یا نے شاہد آفریدی کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ ثابت کرنے کے لیے پاک فوج کے افسران کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کی تصاویر بھی چلائی تھیں ۔

Comments

comments

Leave a Comment