شاہین آفریدی منفرد ورلڈ ریکارڈ بنانے والے دنیا کے دوسرے بولر یہ ورلڈ ریکارڈ پہلے بھی پاکستانی بولر کے پاس۔جانئے مکمل تفصیلات

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل رات دوبئی میں کھیلا گیا.جس میں بدقسمتی سے بارش جیت گئی اور سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی.

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 279 رنز بنائے اور جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ابھی تک 35 رنز پر ہی پُہنچی تھی کہ بارش شروع ہو گئی جس کے بعد کافی دیر اتنظار کے بعد امپائرز اور دونوں کپتانوں کی اکھٹی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اب یہ میچ مُکمل کرنا مُمکن نہیں رہا اس وجہ سے میچ کو بغیر نتیجہ کے ختم کر دیا گیا.

یہ 34 سال میں صرف دوسرا میچ ہے جو کہ یو اے ای میں بارش کی وجہ سے بغیر نتیجہ مُکمل نہیں ہو سکا.اور اس خطے میں اتنی شدید بارش کا ہونا ہمیشہ حیرانگی کا باعث ہوتا ہے.

پاکستان کے پاس یہ سیریز جیتنے کا سُنہری موقع تھا کیونکہ یو اے ای میں 280 رنز کا ٹارگٹ عبور کرنا نیوزی لینڈ کے لئے تقریباََ نامُمکن تھا .

میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے پر نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ پاکستان کے 18 سالہ نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا

شاہین شاہ آفریدی نے تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 9 وکٹیں حاصل کیں اور پہلے دونوں میچز میں 4،4 جبکہ آخری ون ڈے میچ میں صرف 4 اوورز میں ہی 18 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی.

شاہین آفریدی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے باؤلر ہیں جنہوں نے مین آف دی سیریز کا ایوارڈ انڈر 19 کے دوران حاصل کیا ہے.

19 سال سے کم عُمر میں ون ڈے میچز میں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے باؤلر بھی پاکستان کے وقار یونس ہی تھے.اس طرح دو انڈر 19 باؤلرز کے پاس ون ڈے کرکٹ میں اب یہ ورلڈ ریکارڈ ہے کہ اُنہوں نے مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا ہو اور دونوں کا تعلُق پاکستان سے ہے.

.

Comments

comments

Leave a Comment