شرم تم کو مگر نہیں آتی۔۔۔۔۔ شاہد آفریدی کی ٹوئٹ پر بھارتی کرکٹر یک زبان مگر پاکستانی کرکٹر ابھی تک خاموش کیو ں ہیں؟ شرمناک وجہ سامنے آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) مقبوضہ وکشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کےخلاف آواز اٹھانے پر بھارتی سابق بھارتی کرکٹرزاور ہندوستانی میڈیا ایک ہو کر شاہد آفریدی کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں اور ہر چھوٹا بڑا کرکٹراپنے اپنے الفاظ میں سابق پاکستانی کپتان کےخلاف زہراگل رہے ہیں لیکن حیر ت انگیز طور پر کسی بھی پاکستانی کرکٹر نے

ابھی تک اس معاملے میں آفریدی کے ساتھ کھڑاہونے کی کوشش نہیں کی ہے جو انتہائی حیران کن بات ہے۔ بھارتی اداکارسلمان خان کوسزاہونے پر دل بیٹھ جانے کی ٹوئیٹ کرنےوالے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر بھی ابھی تک کشمیر کے معاملے پر بولنے سے کترا رہے ہیں جبکہ دیگر سابق پاکستانی پلیئرزکے بھی بھارت میں مفادات ہیں جس کے سبب ان کی زبان کو تالے لگے ہوئے ہیں ۔

پاکستانی میڈیا تو اپنے تئیں شاہد آفریدی کے حق میں خبریں چلارہاہے لیکن کوئی سابق کرکٹر اس معاملے میں زبان کھولنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اس سےقبل شاہد آفریدی کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق ٹویٹ نے نام نہاد بھارتی ہیروز کے منہ سے شرافت کا نقاب ہٹا دیا ، گوتم گمبھیر ، ویرات کوہلی ، سریش رائنا اور اب سچن ٹنڈولکر بھی میدان میں کود پڑے۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کا کشمیریوں کی حمایت اور اقوام متحدہ سے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ ، بھارتی میڈیا اور وہاں کے

کرکٹرز کے تن بدن میں نہ بجھنے والی آگ لگا گیا۔انسانیت کا درس دینے والے سچن ٹنڈولکر بھی کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھانے والی فوج کی حمایت میں بول پڑے ، کہتے ہیں ان کے پاس ملک چلانے والے باصلاحیت لوگ موجود ہیں۔انہیں کسی بیرونی شخص کی ضرورت نہیں جو یہ بتائے کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں ۔ لالہ کے اس ٹویٹ پر ویرات کوہلی ، گمبھیر اور سریش رائنا سمیت متعدد پلیئرز نفرت بھرے بیانات دے چکے ہیں۔( م، ش)

Comments

comments

Leave a Comment