شعیب اختر اور عبدالرزاق نے کرکٹ کے بعد ایک اور کھیل میں اپنے جوہر دکھانے شروع کردیئے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12اپریل 2018ء) عمومی طور پر کرکٹرز کی آپس میں دوستیاں بہت مشہور ہوتی ہیں اور سب ہی اپنے اپنے فارغ اوقات میں کچھ ایسا کرتے ہیں جس سے انہیں تفریح مل سکے۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے فارغ وقت سے لطف اندوز ہونے کیلئے سنوکر کھیلنے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کیلئے قومی ٹیم کے سابق آل راﺅنڈر عبدالرزاق کو بھی دعوت دے ڈالی جو اپنے ساتھ ایسی چیز لے کر پہنچ گئے کہ شعیب اختر نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عبدالرزاق سنوکر روم میں داخل ہوتے ہیں تو اپنے کندھے پر ایک لمبا سا بیگ رکھا ہوتا ہے اور انہیں دیکھتے ہی شعیب اختر کہتے ہیں کہ ”اوہو۔ مجھے ہرانے کیلئے اپنے ہتھیار ساتھ لے کر آئے ہو۔“

Comments

comments

Leave a Comment