شعیب ملک نے بھارت کے خلاف محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا ریکارڈ کے بارے میں مکمل تفصیل جانئے

دبئی: پاکستان اور بھارت کے مابین ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا میچ کھیلا جا رہا ہے جس میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ابھئی تک بہتر ثابت نہیں ہوا. ابھی پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے

جس میں پاکستان کی ابتدائی تین وکٹ جلد گر گئی لیکن اب شعیب ملک اور سرفراز احمد کے اچھئ پارتنر شپ بن چکی ہے ابھی پاکستان کو اپنا رن ریٹ بہتر کرنے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شیعب ملک زمے داری سے بلے بازی کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں.

شعیب ملک اپنے ون ڈے کیرئیر کی 43 نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے گزشتہ کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے خلاف بھی وہ ففٹی بنانے میں کامیاب ہوئے تھے اور بہت عمدہ بلے بازی کر کے پاکستان کو سنسی خیز مقابلے کے بعد میچ جتوایا تھا.

آج شعیب ملک نے بھارت کے خلاف ففٹی بنا لی ہے جو انکی بھارت کے خلاف مجموعی طور پر 15 ویں ففٹی ہے جس کے ساتھ ہے انہوں نے محمد یوسف کا بھارت کے خلاف 13 ففٹی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا اب بھارت کے خلاف زیادہ ففٹی بناے والوں میں 16 ففٹی کے ساتھ انضمام الحق سر فہرست ہیں جو ملک سے صرف ایک ففٹی زیادہ ہے.

اب ملک عمدہ بلے بازی جاری رکھے ہوئے ہیں اور پاکستان ٹیم کو ایک اچھا ہدف دینے میں کامیاب کروانے کے لیے اپنی تمام صلاحیت اور تجربے کو بروئے کار لاتے کریز پر موجود ہے.

Comments

comments

Leave a Comment