شعیب ملک نے تیسرے ٹی ٹونٹی میں دو بڑے ریکارڈ بنا ڈالے جانئے36سالہ سپر فٹ کے توڑے جانے والے دو رکارڈز کی تفصیل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹؤنٹی میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹؤنٹی میچ آج دوبئی میں کھیلا گیا جس میں پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا.

پاکستان کی طرف سے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں جس میں فخر زمان کی جگہ صاحبزادہ فرحان جبکہ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ عُثمان شنواری کو کھلایا گیا.

پاکستان نے مُقررہ 20 اوورز میں 150 رنز بنا کر 151 رنز کا ٹارگٹ آسٹریلیا کو دیا.اس میچ میں شُعیب ملک 12 بالز پر 18 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے لیکن یہ 18 رنز انکو ٹی ٹؤنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز کے ریکارڈ میں دوسرے نمبر پر لانے کے لئے کافی تھے.

اس سے پہلے شُعیب ملک اس فہرست میں تیسرے نمبر پر تھے جسکے بعد اب انہوں نے برینڈن میک کولم کے 2140 رنز کو پار کر کے یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے.شُعیب ملک سے اوپر اب صرف نیوزی لینڈ کے اوپنر بلے باز مارٹن گپٹل ہیں.جن کے 2271 رنز ہیں.اور مارٹن گپٹل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز میں نہیں ہیں اس طرح شُعیب ملک کے پاس ٹی ٹؤنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹی ٹؤنٹی رنز بنانے کا سُنہری موقع ہے

اسکے علاوہ دوسرا ریکارڈ جو شُعیب ملک نے اپنے نام کیا وہ ٹی ٹؤنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا ہے .شُعیب ملک نے اس میچ میں تین کیچز لئے جسکے ساتھ ہی انہوں نے اپنے کیچز کی تعداد 45 کر لی ہے اور شُعیب ملک دُنیائے کرکٹ کے سب سے زیادہ کیچز لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں.دوسرے نمبر پر ڈی وئیلیرز اور نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر ہیں جنہوں نے 44،44 کیچز لئے ہیں

Comments

comments

Leave a Comment