شعیب ملک نے زیادہ رنز بنانے کا شاہدآفریدی کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

لاہور:  قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کا ایک بڑا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ڈومیسٹک ون ڈ ے ٹورنامنٹ پاکستان کپ فیصل آباد میں جاری ہے جس میں شعیب ملک پنجاب کی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں ،آج ان کی ٹیم کا مقابلہ فیڈرل ایریاز کی ٹیم کے ساتھ ہے اور سابق قومی کپتان اس مقابلے میں کچھ خاص کاکردگی دکھائے بغیر 40رنز سکور کرکے آﺅٹ ہوگئے ۔

36 سالہ آل راﺅنڈر اب تک 378لسٹ اے مقابلوں میں 39.43کی اوسط سے 10884رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 16سنچریاں اور 68نصف سنچریاں شامل ہیں ، شعیب ملک اب شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے زیادہ لسٹ اے رنز بنانے والے پاکستانی بلے بازوں کی فہرست میں 7ویں نمبرپر آگئے ہیں ،38سالہ مایہ ناز آل راﺅنڈ ر شاہد آفریدی نے 501لسٹ اے میچز میں 24.95کی اوسط سے10881رنز سکور کیے تھے جن میں 8سنچریاں اور58نصف سنچریاں شامل تھیں۔

شعیب ملک کی ٹیم نے ابھی ایونٹ میں مزید ایک میچ کھیلنا ہے اور اس بات کا امکان کم ہے کہ وہ اس ایونٹ میں 11000لسٹ اے رنز مکمل کرسکیں گے ۔سب سے زیادہ لسٹ اے رنز سکور کرنےوالے پاکستانی بلے بازوں میں سابق کپتان جاوید میانداد13973رنز کےساتھ پہلے ، انضمام الحق 13746رنز کےساتھ دوسرے ،سلیم ملک 11856رنز کےساتھ تیسرے، ظہیر عباس11240رنز کےساتھ چوتھے ، سعید انور 11223رنز کےساتھ پانچویں اور محمد یوسف 11026رنز سکور کرکے چھٹے نمبر پر موجود ہیں ۔ سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ10583رنز کےساتھ 9ویں اور لیجنڈری آل راﺅنڈر عمران خان 10100لسٹ اے رنز سکور کرکے اس فہرست میں 10ویں نمبر پر براجمان ہیں ۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجازاحمد نے 10037 رنز کےساتھ 11ویں پوزیشن سنبھال رکھی ہے ۔

Comments

comments

Leave a Comment