شعیب ملک نے نئی تاریخ رقم کر دی۔۔ایسا ریکارڈ اپنے نام کر لیا جو ویرات کوہلی کے پاس بھی نہیں۔۔پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

ہرارے : قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 2ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے اور پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں ۔
36سالہ شعیب ملک نے یہ اعزاز سہ ملکی سیریز میں زمبابوے کے خلاف پہلے میچ میں حاصل کیا ، ان کے علاوہ بھارت کے ویرات کوہلی کے پاس بھی یہ اعزاز حاصل کرنے کا موقع تھا تاہم آئر لینڈ کے خلاف سیریز میں 0اور رنز سکور کرنے کے باعث وہ اب تک ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 1992رنز سکور کرسکے ہیں ۔

شعیب ملک سے قبل نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم اور مارٹ گپٹل ہی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 2ہزا ر رنز سکو ر کرسکے ہیں ، پاکستان کے لیے عمر اکمل 82ٹی ٹونٹی میچز میں 1690رنز سکور کرکے دوسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ آل راﺅنڈر محمد حفیظ 1663رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں اور ان کے پاس سہ ملکی سیریز میں عمر اکمل سے دوسری پوزیشن چھیننے کا سنہر ی موقع موجود ہے ۔

Comments

comments

Leave a Comment