عثمان خواجہ اور اسلام قبول کرنے والی راشیل نے شادی کر لی، دونوں کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، مسلمانوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلوی مسلمان کرکٹر عثمان خان نے راشیل میکلیلن کے اسلام قبول کرنے کے بعد ان سے شادی کر لی ہے۔ 31 سالہ عثمان خواجہ اور 22 سالہ راشل کی شادی کی تقریب جمعہ کے روز سن شائن کوسٹ میں واقع مالینی مینور میں ہوئی۔

شادی کے موقع پر راشیل نے سفید رنگ کا گاﺅن پہن رکھا تھا جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں جبکہ پینٹ کوٹ میں ملبوس عثمان خواجہ انتہائی خوش نظر آ رہے تھے۔ راشیل نے حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ انہوں نے خود لیا۔

جمعہ کے روز ہونے والی تقریب میں وہ قانونی طور پر شادی کے بندھن میں بندھے مگر دونوں نے گزشتہ سال ہی نکاح کر لیا تھا جس کے بعد دونوں ایک ساتھ زندگی گزار رہے تھے۔ عثمان خواجہ آسٹریلیا کی جانب سے کھیلنے والے پہلے مسلمان کھلاڑی ہیں جنہوں نے جولائی 2016

ءمیں راشیل سے منگنی کی تھی۔
دونوں نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ راشل پر اسلام قبول کرنے کیلئے کوئی دباﺅ نہیں تھا اور اس نے خود یہ فیصلہ کیا۔ عثمان خواجہ کا کہنا تھا ”میں کبھی بھی اس کے سر پر بندوق رکھ کر یہ نہیں کہنے والا تھا کہ تمہیں اسلام قبول کرنا ہو گا۔

میں نے بتایا کہ میں تمہارے قبول اسلام کو ترجیح دوں گا لیکن یہ سب تمہیں خود کرنا ہو گا۔ جب تک تمہارے اندر یہ تبدیلی پیدا نہ ہو اور تمہارا دل اسلام قبول کرنے کو نہ کہے، تب تک اس کا کوئی فائدہ نہیں۔“

Comments

comments

Leave a Comment