عظیم کرکٹر ویون رچرڈز بھی کپتان کی کامیابی پر خوش۔۔عمران خان کرکٹ کی طرح کیا کام کرے!دلچسپ خواہش کا اظہار کر دیا

جمیکا : مایہ ناز ویسٹ انڈین کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ ((پی ایس ایل)) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹنگ کوچ اور ٹیم مینٹور ویوین رچرڈز نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو عام انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک آڈیو پیغام میں ویوین رچرڈز نے کہاکہ وہ عمران خان ان کے اہلِ خانہ اور ان کی جماعت کے کارکنان کو اس جیت پر مبارکباد دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کے میں نے عمران خان کے خلاف کافی عرصے سے کرکٹ نہیں کھیلی ہے تاہم میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ عمران خان میرے لیے ایک مشکل حریف ثابت ہوئے تھے۔عظیم بلے باز کاکہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ عمران خان کرکٹ کا ویسا ہی جذبہ اپنی قیادت میں منتقل کریں گے اور ملک کے عوام کی خدمت کریں گے۔ویوین رچرڈز نے اپنے پیغام میں پاکستان کے عوام کو بھی انتخابات کے کامیاب انعقاد کی مبارکباد پیش کی۔

Comments

comments

Leave a Comment