عماد وسیم کی انجری کراچی کنگز کے لئے اب تک کی سب سے بری خبر

شارجہ: کراچی کنگز کے اگلے میچز میں عماد وسیم کی شرکت تاحال غیر یقینی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے تاہم کراچی کے اگلے میچز میں عماد وسیم
کی شرکت تاحال غیر یقینی ہے۔
اس حوالے سے کراچی کنگز کیٹیم مینجمنٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عماد وسیم میچ کھیلنے کے قابل ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ کل کے میچ سے قبل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عماد وسیم لاہور قلندرز کے خلاف
میچ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے گراؤنڈ میں گر کر زخمی ہو گئے تھے۔ عماد وسیم کے سر پر چوٹ آئی تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

Comments

comments

Leave a Comment