عمران خان اکیلے کچھ نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ شاہد آفریدی نے کن رہنماؤں سے مدد کی اپیل کی؟

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو مشورہ دیا ہے کہ سندھ کی ترقی کے لیے ٹیکنیکل لوگوں کو آگے لائیں۔پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ تعلیم ہے ، 45 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، سب کچھ وزیراعظم عمران خان نہیں کر سکتے،

ہمیں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سمیت مختلف کمپنیز کے سی ای اوز بھی موجود تھے ۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان ہم سب کی آخری اُمید ہیں۔ میڈیا، اپوزیشن اور ہم سب کو چاہیے کہ انہیں بھرپورسپورٹ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو کام سیاست دانوں کو کرنے چاہئیں وہ مجھے کرنے پڑ رہے ہیں۔ دوسری جانب شاہد آفریدی نے یوم دفاع کی تقریب میں نسوار رکھنے سے متعلق وڈیو کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جو وڈیو دکھائی جا رہی ہے وہ غلط ہے ۔ تقریب میں لونگ اور سونف منہ میں رکھی تھی۔ سوشل میڈیا پر غلط پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ، اس کو روکا جائے ۔

Comments

comments

Leave a Comment