عمران خان کا پی ایس ایل کے لئے نیا سیٹ اپ لانے کا فیصلہ۔۔حکومت سنبھالنے کے بعد کیا کام کرنے والے ہیں!کرکٹ کے دیوانوں کے لئے بڑا دھماکہ

اسلام آباد : عمران خان کا پی ایس ایل کیلئے نیا سیٹ اپ لانے کا فیصلہ، حکومت سنبھالنے کے بعد موجودہ انتظامیہ کو برطرف کر دیا جائے گا، تمام ملکوں کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں شامل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف مرکز میں حکومت بنانے کیلئے فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ اس کامیابی کے بعد تحریک اںصاف کے ملک کے کئی اہم اداروں میں انتظامیہ تبدیلیاں کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ ان اداروں میں ایک ادارہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ چئیرمین نجم سیٹھی اور تحریک انصاف کے سربراہ و آئندہ وزیراعظم عمران خان کے درمیان شدید سیاسی اختلافات پائے جاتے ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نجم سیٹھی پر 2013 کے انتخابات میں بطور نگران وزیراعلی پنجاب دھاندلی کروا کر مسلم لیگ ن کو فتح دلوانے کا الزام عائد کرتے آئے ہیں۔ جبکہ نجم سیٹھی نے بھی عمران خان کیخلاف عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

نجم سیٹھی پی سی بی کے علاوہ پاکستان سپر لیگ کے چئیرمین بھی ہیں۔ اب ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان حکومت سنبھالتے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم انتظامی تبدیلیاں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ نا صرف نجم سیٹھی کو پی سی بی کے چئیرمین کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا، بلکہ پاکستان سپر لیگ میں بھی انتظامی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ عمران خان پاکستان سپر لیگ کے تمام انتظامی افسران کو برطرف کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں نئے افسران کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ جبکہ پی ایس ایل کو مزید بہتر بنانے کیلئے بھی پیپر ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کو پاکستان واپس لانے کی کوششیں کی جائیں گے۔ اس سلسلے میں دنیا بھر کی تمام کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کی ٹیموں کا حصہ بنانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔

Comments

comments

Leave a Comment