عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر فخر زمان بھی انتہائی خوش کپتان کے لئے خوبصورت پیغام جاری کر دیا

مردان: قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے ڈبل سنچری کی مبارکباد دینے پر پاکستان کے اگلے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی زیر قیادت قومی اسمبلی کی 269میں سے 119 نشستیں حاصل کرکے اس وقت حکومت بنانے کے لیے اپنی پوزیشن انتہائی مضبو ط کرلی ہے جب کہ سابق کپتان ملک کے 19ویں ممکنہ وزیر اعظم بھی ہوں گے ۔

عمرا ن خان کی اس جیت پر قومی کرکٹرفخر زمان بھی بہت خوش ہیں جنہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ” کئی مہینوں بعد ٹویٹر کھولا اور وزیر اعظم پاکستان دی گریٹ عمران خا ن کا ڈبل سنچری بنانے پر مبار ک باد کا پیغام دیکھا،وزیر اعظم صاحب ،بہت شکریہ اور آپ کو بھی اس عہدے کی مبارک باد،مجھے فخر ہے کہ عمر ان خان میر ے پیارے پاکستان کے وزیر اعظم بننے جارہے ہیں “۔

یاد رہے کہ فخر زمان نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے دورا ن لیجنڈری ویسٹ انڈین بلے باز سر ویوین رچرڈز کا کم ترین اننگز میں ایک ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے کا 38سالہ ریکارڈ توڑا تھا جب کہ وہ پاکستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے تھے ۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف 119 نشستیں جیت کر ایوان زیریں کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، مسلم لیگ (ن) 62 نشستوں کے ساتھ دوسری جب کہ پیپلز پارٹی 43 کے ساتھ تیسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، متحدہ مجلس عمل کی قومی اسمبلی میں 12، مسلم لیگ (ق)5، ایم کیو ایم پاکستان 6 ، جی ڈی اے 2 جب کہ عوامی مسلم لیگ، پاکستان تحریک انسانیت، اے این پی اور بی این پی کا ایک ایک امیدوار کامیاب ہوا ہے، دوسری جانب 12 آزاد امیدوار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

Comments

comments

Leave a Comment