فخر زمان کی آسٹریلیا کے خلاف زبردست بیٹنگ! اوپننگ بلے باز نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ہرارے:  پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان رواں سال سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جارہے ٹی ٹونٹی میچ میں فخر زمان نے 42 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے ہیں۔ اننگز کے دوران جب فخر زمان نے 68 واں رن بنایا تو انہوں نے بھارتی بلے باز شیکھر دھون کا ریکارڈ توڑ دیا۔

شیکھر دھون نے رواں سال اب تک 10 اننگز میں 419 رنز بنائے ہیں جب کہ فخر زمان نے ان سے یہ ریکارڈ چھین لیا ہے۔ فخر زمان رواں سال ٹی ٹونٹی کی 12اننگز میں سب سے زیادہ 425رنزبنانےوالے بیٹسمین بن گئے ہیں۔انہوں نے یہ رنز 35.42کی اوسط سے سکور کیے جس میں 3نصف سنچریاں بھی شامل تھیں،اس دوران ان کا سٹرائیک ریٹ 148.60رہا۔ یاد رہے کہ سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 195رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔

ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے سرفراز الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ گرین شرٹس کی جانب سے فخر زمان اور حارث سہیل نے اننگز کا آغاز کیا اور 8 کے مجموعی سکور پر قومی ٹیم کو حارث سہیل کی شکل میں خسارے کا سامنا کرنا پڑا جو کوئی رنز نہ بناسکے۔فخر زمان اور حسین طلعت نے دوسری وکٹ کے لیے 72رنز جوڑے جس کے بعد حسین طلعت 30رنز بناکر گلین میکسویل کی گیند پر بولڈ ہوگئے،کپتان سرفراز احمد بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 14رنز بنا کر اینڈریو ٹائی کا شکار بنے ،

فخر زمان نے کینگروز باﺅلرز کی کھل کر دھلائی کرتے ہوئے 42گیندوں پر 9چوکوں اور3چھکوں کی مددسے 73رنز کی اننگزکھیلی،وہ سٹوئنس کی گیند پر گلین میکسویل کے ہاتھوں کیچ آﺅ ٹ ہوئے ،قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بھی 27رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس کے بعد وہ اینڈریو ٹائی کی گیند پر فنچ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے،فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے جب کہ شاداب خان 7رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ،آصف علی نے محض18گیندوں پر3چوکوں اور2چھکوں کی مددسے37رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا سکور194رنز تک پہنچایا ۔

Comments

comments

Leave a Comment