”فواد عالم سے متعلق خبریں چلنے کے بعد میں نے اسے بلایا اور کہا۔۔۔“ انضمام الحق نے آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل حیران کن انکشاف کر دیا، فواد عالم کو بلا کر کیا کہا؟ جان کر آپ بھی انہیں داد دیں گے

لاہور : آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا گیا تو سوشل میڈیا پر فواد عالم کو منتخب نہ کئے جانے کے خلاف ایک مہم چل نکلی۔

کوئی انہیں منتخب نہ کرنے کو میرٹ کی خلاف ورزی قرار دینے لگا تو کسی نے کہا کہ چیف سلیکٹر نے اپنے بھانجے امام الحق کو منتخب کرنے کیلئے فواد عالم کو منتخب نہیں کیا لیکن جب فواد عالم کے بارے میں میڈیا پر خبریں آئیں تو چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ان سے کیا کہا؟ ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ بھی انہیں داد دیں گے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ سکواڈ کے اعلان کے بعد جب میڈیا پر خبریں چلنا شروع ہوئیں تو میں نے فواد عالم سے کہا کہ دیکھو میڈیا پر تمہارے بارے میں بہت سی باتیں کی جا رہی ہیں لیکن برائے مہربانی تم انہیں دل پر مت لینا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا اصل مسئلہ یہ ہے کہ میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں بیٹھتا ہوں اور جب بھی کوئی کھلاڑی سکواڈ سے باہر ہوتا ہے تو وہ اگلے ہی لمحے مجھ سے ملاقات کیلئے آ جاتا ہے۔

 

Comments

comments

Leave a Comment