فٹ بال ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی سٹنگ آپریشن، کئی چہرے بے نقاب ، سکینڈل پکڑا گیا

لندن: فٹبال ورلڈکپ کے آغاز سے پہلے دنیا کے مقبول ترین کھیل میں بھی کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا۔

فٹ بال کے کھیل میں بھی ایک بڑے سٹنگ آپریشن نے کئی چہروں کو بے نقاب کردیا، اسٹنگ آپریشن کی ویڈیو میں افریقن فٹبال کے ریفری اور حکام کو میچز سے پہلے ڈالرز اور تحائف لیتے دیکھا جاسکتا ہے، ان میں ایک ریفری ایسا بھی شامل ہے جس نے ورلڈکپ میں بھی ذمہ داری نبھانی تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ویڈیو میں مکالمہ سنا جاسکتا ہے جس میں کرپٹ ریفری نے کہا کہ تحفہ دینے کا شکریہ، اس سے بھی زیادہ اہم آپ سے دوستی ہونا ہے۔ اسٹنگ آپریشن نے افریقن فٹبال کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ افریقن فٹبال حکام نے چند روز بعد 2026 کی میزبانی کے لیے اپنا ووٹ بھی کاسٹ کرناہے۔

Comments

comments

Leave a Comment