فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں پاکستانی ٹیم تو شامل نہیں لیکن افتتاحی تقریب میں پاکستانی پرچم کون لہرائے گا؟ دل خوش کر دینے والی خبر آگئی

ماسکو : فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں پاکستانی ٹیم تو شامل نہیں لیکن افتتاحی تقریب میں پاکستانی پرچم ضرور لہرائے گا اور اس پرچم کو ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوان فٹبالر سارنگ بلوچ اٹھائیں گے۔سارنگ بلوچ کو فیفا کے اسپانسر ادارے کی جانب سے ینگ ایمبیسیڈر منتخب کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سارنگ بلوچ کہتے ہیں کہ میگا ایونٹ میں پاکستان کا جھنڈا اٹھانا اعزاز کی بات ہے۔فیفا ورلڈ کپ 2018 کے سلسلے میں مقابلوں کا ا?غاز آج 14 جون سے ہو نے جارہا ہے، جہاں افتتاحی میچ میں میزبان روس اور سعودی عرب کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔میگا ایونٹ کے لیے 10 لاکھ سے زائد سیاح روس پہچ چکے ہیں اور سب کی ایک ہی خواہش ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں فیورٹ ٹیم اور فیورٹ اسٹارز کو ایکشن میں دیکھ سکیں۔ٹورنامنٹ میں شائقین کی دلچسپی کا عالم یہ ہے کہ ایونٹ کے ایک لاکھ اضافی ٹکٹ صرف ایک ہی گھنٹے میں فروخت ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ تاریخ کے سب سے بڑے فٹبال ورلڈکپ 2026 کی میزبانی امریکا، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر کریں گے۔روس میں فیفا ورلڈکپ 2018 کا آغاز کل سے ہو گا لیکن اس سے قبل آج وہیں 2026 ورلڈ کپ فٹبال کے میزبان کا بھی فیصلہ ہو گیا۔ماسکو میں ہونے والے فیفا کانگریس میں امریکا

، کینیڈا اور میکسیکو کو 134 ووٹ ملے جب کہ مراکش کے حصے میں 65 ووٹ آئے۔2026 کا ایونٹ فیفا کی تاریخ کا سب سے بڑا ورلڈکپ ہوگا جس میں 48 ٹیمیں امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے میدانوں میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔2026 کا ورلڈ کپ 34 دنوں تک جاری رہےگا اور اس میں 80 میچز کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ میکسیکو اس سے قبل 1970 اور 1986 اور امریکا 1994 میں ورلڈ کپ کی میزبانی کرچکا ہے جب کہ کینیڈا کو پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کی میزبانی ملی ہے۔

Comments

comments

Leave a Comment