قوانین کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی ۔۔۔۔ پی سی بی نے دو نامور کھلاڑیوں کو سزا سنا دی

لاہور(ویب ڈیسک)قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کامران اکمل اور احمد شہزاد سمیت متعدد کھلاڑیوں کو جرمانےفیصل آباد: پاکستان ون ڈے کپ میں ڈومیسٹک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کئی کھلاڑیوں کو جرمانے کر دیئے گئے جن میں کامران اکمل اور احمدشہزاد سر فہرست ہیں۔احمد شہزاد نے ایک بار پھر

ڈومیسٹک قوانین کی خلاف ورزی کر تے ہوئے ساتھی بیٹسمین کو کھری کھری سنادین جس پر میچ ریفری ایکشن میں آئے اور انہیں میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ کر دیا ۔ کامران اکمل کو سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ ایک میچ کی پابندی بھی لگائی گئی ۔جنید خان، اسامہ میر، اور عثمان شنواری کو بھی قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے ہوئے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے واضح کیا ہے کہ وہ سلیکشن اور ٹیم کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔نمائندہ جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ ‘چیف سلیکٹر انضمام الحق ایکسپرٹ ہیں، میں ان کی سلیکشن پر اعتراض نہیں کرتا’۔انہوں نے بتایا کہ ’سلیکشن اور کوچنگ ٹیم نے 10 سال کے لیے منصوبہ تیار کیا ہے، وہ چاہتے ہیں کہ 10 سالوں کے لیے نئے گھوڑے تیار کیے جائیں، میں سلیکشن اور ٹیم کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، انضمام ایکسپرٹ ہیں اور ان کی سلیکشن پر میں اعتراض نہیں کرتا‘۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ’باہر بیٹھے لوگوں کو تنقید کا حق ہے، وہ ضرور کریں، اگر وہ نہیں کہیں گے تو

یہ بھی پڑھیں قوم کا سر فخر سے بلند ۔۔۔۔۔پاکستان کی ایک بیٹی نے امریکہ میں ایسے شعبے میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیے کہ مریم نواز ، بلاول بھٹو اور حادثاتی طور پربننے والے لیڈر شرم سے منہ چھپانے لگیں گے

ان کی کون سنے گا جب کہ تنقید کرنے والے خود بھی سیلیکٹرز رہے ہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو تنقید کا حق ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’ ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹیموں کی تعداد 8 سے بڑھا کر 10کرنے کی تجویزہے اور اس سے متعلق جلد پالیسی بیان جاری کریں گے‘۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ’فرسٹ کلاس کھلاڑیوں کو اچھا معاوضہ دینے کے لیے ریجنز کو رقم دینے پر غور کر رہے ہیں، بینکوں میں پیسہ رکھنے کے بجائے کھلاڑیوں پر لگائیں گے، ریجن کھلاڑی پیدا کرتے ہیں اور ڈپارٹمنٹ کھلاڑی لے جاتے ہیں، ریجنل کرکٹ، کھلاڑی پیدا کرنے کا اہم ذریعہ ہیں‘۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ’پاکستان ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون ہے، قومی ٹیم پچھلے سال ٹیسٹ اور ون ڈے میں بھی نمبر ون رہی‘۔انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ میچ تاریخی ہے اور وہ خود یہ میچ دیکھنے جائیں گے۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ ‘انگلینڈ کی وکٹوں پر موسم کی وجہ سے بیٹنگ مشکل ہوجاتی ہے، وہاں بارشوں موسم ہے، پاکستانی بیٹسمینوں کو انگلینڈ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے‘۔

Comments

comments

Leave a Comment