قومی ٹیم نے ایک تیر سے دو چار نہیں کئی شکار کر لیے پاکستان نے مسلسل کتنے سیریز میں کامیابی حاصل کی،

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم نے تین ملکی سیریز کا فائنل جیت کر ایک تیر سے دو چار نہیں کئی شکار کر لیے، رینکنگ پر گرفت مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ مسلسل نویں سیریز کی جیت اور زیادہ ہدف پورا کرنے کا بھی اپنا ریکارڈ بنا لیا۔زمبابوے کی سرزمین پر تین ملکی ٹی 20 سیریز ٹیم پاکستان کے لیے یادگار بن گئی، فائنل میں شاہینوں کا کینگروز سے سامنا ہوا جس میں فخر زمان اپنی اکانوے رنز کی طوفانی اننگز سے مرد میدان بنے ایک سو تیراسی رنز کے جواب میں انیس اعشاریہ دو

اوور میں ایک سو ستاسی رنز جوڑ کر اپنا ہی ریکارڈ بہتر بنایا اس سے پہلے بنگلا دیش کے خلاف پاکستان نے زیادہ سے زیادہ ایک سو اٹھہتر رنز کا ہدف پورا کیا تھا۔سرفراز الیون کی اگرچہ ٹاپ رینکنگ پہلے سے ہی محفوظ تھی، فائنل جیت کر قبضہ زیادہ مضبوط بنا لیا۔ کپتان کے کریڈٹ پر مسلسل نویں ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کا بھی ٹیگ لگ گیا۔ دو سال پہلے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے بعد ملنے والی قیادت کو تاریخ ساز بنا لیا۔ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور سکاٹ لینڈ کو انہی کی سرزمین پر ہرانے سمیت اب نویں سیریز جیتی۔ بطور کپتان فتوحات کی شرح ریکارڈ پچاسی اعشاریہ ایک نو تک پہنچا لیا ہے۔

Comments

comments

Leave a Comment