قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد بڑی ذمہ داری سنبھالنے سے بچ گئے

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ((پی آئی اے)) نے کھلاڑیوں کو الیکشن ڈیوٹی دینے کی ہدایت کردی۔قومی ایئر لائن نے ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ، شہریارغنی، شہزر محمد اور آغا صابر سمیت دیگر کئی کھلاڑیوں کو نوٹسز جاری کیے ہیں تاہم قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال اور آل راﺅنڈرانور علی کو الیکشن ڈیوٹی سے چھوٹ دے دی ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں تمام کھلاڑیوں کو ایچ آر آفیسر سے ملنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی آئی اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن ڈیوٹی کی ہدایات پر عمل در آمد نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو شوکاز، سزا اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ملک بھر میں25جولائی کو شیڈول عام انتخابات کے باعث سرکاری ملازمین الیکشن ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے جس کی زد میں اب کرکٹر بھی آگئے ہیں،قومی ٹیم اس وقت زمبابوے کے خلاف 5ون ڈے میچز کی سیریز کی تیاری میں مشغول ہے جس کا آخر ی میچ 22جولائی کو کھیلا جائے گا جس کے بعد کرکٹرز پاکستان واپس آکر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

پاکستان کی انتخابی تاریخ میں پہلی مرتبہ عام انتخابات کے پیش نظر بلدیاتی حکومتوں کو معطل کردیا گیا ہے۔۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تمام بلدیاتی حکومتیں 25 جولائی کو رائے شماری کے انعقاد تک معطل کی ہیں۔ای سی پی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ اس دوران نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کی صورتحال معمول پر رہے۔۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اس سے قبل بلدیاتی محکموں پر کسی بھی امیدوار کی انتخابی مہم کا حصہ بننے پر پابندی لگائی گئی تھی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائد ہے جس کے لیے ای سی پی تمام ضروری اقدامات اٹھاسکتا ہے۔

Comments

comments

Leave a Comment