”لاہور قلندرز اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہے اور۔۔۔“ فواد رانا نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی، لاہور قلندرز کون سال ٹورنامنٹ کھیلنے جا رہی اور اس میں دیگر کون سی ٹیمیں ہوں گی؟ جان کر آپ ابھی سے انتظار شروع کر دیں گے

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز رواں سال متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ پی ایس ایل کے تینوں ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز نے آخری پوزیشن حاصل کی لیکن اس کے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کو ہر جانب سے پذیرائی مل رہی ہے۔

پاکستان کے بعد اب بیرون ملک میں بھی لاہور قلندرز کے پروگرام کو تسلیم کرتے ہوئے لاہور کی ٹیم کو ابوظہبی کے انٹر نیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔یہ ٹورنامنٹ شیخ زید کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں امارات بورڈ اور ابوظہبی کرکٹ کونسل کے تعاون سے کرارہی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول ٹیم لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے چرچے دنیا بھر میں ہورہے ہیں۔اسی پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کی کارکردگی کااعتراف کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی ٹیم کو اکتوبر میں ابوظہبی میں چھ ٹیموں کے انوی ٹیشنل کرکٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

چار سے چھ اکتوبر تک ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی یارک شائر کاؤنٹی، آسٹریلیا کی ہوبارٹ ہیوری کین، ویسٹ انڈیز کی ٹائٹن، افغانستان اور میزبان شہر کی ٹیم حصہ لے گی جبکہ یہ ٹورنامنٹ شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو رانا عاطف نے نجی خبر رساں ادارے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل کے تینوں ایڈیشنز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی لیکن یو اے ای کے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت ہمارے ڈویلپمنٹ پروگرام کا اعتراف ہے اور اس میں شرکت ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک ابوظہبی کے ٹورنامنٹ کیلئے ہم نے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی تاہم امکان ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں نیوزی لینڈ کے میگلیگن، پاکستان کے یاسر شاہ کے علاوہ آغا سلمان، سلمان ارشاد، رضا حسن، حارث اور دیگر کھلاڑی شرکت کریں گے۔

Comments

comments

Leave a Comment