لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکالم نے ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا جو اس سے پہلے صرف ایک کرکٹر کے پاس تھا، یہ کون سا اعزاز ہے؟ جان کر آپ تو خوش ہوں گے مگر فواد رانا بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”سانوں کی فائدہ“

لاہور :  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی کپتانی کرنے والے برینڈن میکالم نے ایک ایسا شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جو اس سے پہلے دنیا کے صرف ایک بلے باز کے پاس تھا۔

36 سالہ برینڈن میکالم انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی نمائندگی کر رہے ہیں جس کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلتے ہوئے وہ ٹی 20 کرکٹ میں 9 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل براجمان ہیں جنہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 11 ہزار 68 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز ہی کے کیرون پولارڈ ہیں جنہوں نے اب تک ٹی 20 کرکٹ میں 8ہزار 48 رنز بنائے ہیں۔

Comments

comments

Leave a Comment