لاہور میں پی ایس ایل کے میچ کیلئے کھلاڑیوں کو کونسی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ؟ فیصلہ ہو گیا ، جا ن کر آپ کو بھی خوشی ہو گی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں پی ایس ایل تھری کے میچز کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیاہے جس کے مطابق تمام کھلاڑیوں کو رینجرز اور ایلیٹ فورس کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق میچ کے دوران رینجرز کی دو کمپنیاں اہم مقامات پر تعینات ہوں گی ، تمام کھلاڑی کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی جن میں رینجرز اور ایلیٹ فورس کے جوان شامل ہوں گے ۔میچ شروع ہونے سے تین گھنٹے قبل میٹروبس بند کر دی جائے گی جبکہ مقامی ہوٹل کے اطراف عمارتوں پر کمانڈوز تعینات کیے جائیں گے ۔

Comments

comments

Leave a Comment