لیجنڈ کرکٹر یونس خان نے ریٹائرمنٹ کے بعد کس شعبے میں آنے کا فیصلہ کر لیا؟ تازہ ترین خبر آگئی

کراچی (ویب ڈیکل) سابق ٹیسٹ اسٹار یونس خان نے کوچنگ میں مستقبل بنانے کاارادہ کر لیا۔ گزشتہ برس ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے یونس خان مستقبل میں کوچنگ کا ارادہ رکھتے ہیں، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 10099ٹیسٹ رنز بنانے والے سابق اسٹار16 اپریل سے لاہور میں 6 روزہ لیول تھری

کورس میں شریک ہوں گے، اس کی نگرانی تین آسٹریلوی ماہرین کریں گے۔ سابق ٹیسٹ اسپنر اکرم رضا بھی اس کورس میں حصہ لے رہے ہیں،2011میں آئی پی ایل میچز پر جوئے کے جرم میں گرفتار ہونے والے سابق امپائر کو پی سی بی نے پینل سے خارج کر دیا تھا، عدالت میں ایک برس کیس چلنے کے بعد انھیں بحال کیا گیا۔ 2013 میں آئی سی سی پینل میں نامزد نہ ہونے پر انھوں نے حکام کو پریس کانفرنس میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا،ساتھ ہی دوبارہ امپائرنگ نہ کرنے کا اعلان کیا اس پر وہ دوبارہ پابندی کی زد میں آ گئے۔ جس کا گذشتہ برس ہی خاتمہ ہوا، اب وہ کوچنگ میں کیریئر بنانا چاہتے ہیں،ان پر جسٹس قیوم کی میچ فکسنگ تحقیقات کے بعد بھی جرمانہ عائد ہوا تھا۔ کوچنگ کورس میں سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر محمد سلمان، منظور الہیٰ، نوید انجم و دیگر شرکت کریں گے، اس میں کوچنگ صلاحیتوں کے ساتھ کمپوٹر اسکلز، انگریزی میں مہارت وغیرہ بھی دیکھی جائے گی، یونس خان بطور کرکٹر اپنے تجربات سے بھی آگاہ کریں گے، مشتاق احمد اور مدثر نذرکھیل کی باتیں بتائیں گے۔ کورس کے شرکا کو اختتام پر اسائمنٹس دیے جائیں گے جس کیلیے ان کے پاس ایک سال کا وقت ہوگا۔

دوسری جانب خبر کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹ میں ملک کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ جتنی بھی کرکٹ کھیلی وہ پاکستان کیلئے کھیلی ، ہمیشہ کوشش کی کہ پاکستان کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکوں, میں نے اپنی طرف سے اپنے ملک کی بہترین خدمت کرنے کی کوشش کی, ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز آخری ہو گی,کوشش کروں گا کہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کوجیت دلا سکوں, آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنی فیملی کی وجہ سے ہوں, اگر پابندی نہ لگتی تو 2 سال پہلے ہی ریٹائر ہو جاتا ،جارحانہ انداز کی وجہ سے جو غلطیاں ہوئی ہیں انہیں نظرانداز کر دیں, ہمیشہ پاکستان کاا چھا سفیر بننے کی کوشش کی ,سرفراز احمد بہترین کپتان ہیں, امید ہے کہ وہ قومی کرکٹ کو مزید آگے لے جائیں گے,اگر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا تو لوگ مجھے بھی یوٹرن کا نام دیدیں گے۔کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران یونس خان نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے اپنی طرف سے اپنے ملک کی بہترین خدمت کرنے کی کوشش کی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں میری آخری سیریز ہوگی جہاں میں اپنی ٹیم کی فتح کے لیے بہترین کوشش کروں گا۔ (ف،م)

Comments

comments

Leave a Comment