لیڈز ٹیسٹ کے آغاز میں ایک روز باقی، سرفراز احمد نے بابر اعظم کے متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان کردیا

لیڈز : لیڈز ٹیسٹ کے آغاز میں ایک روز باقی ہے جبکہ سرفراز احمد نے بابر اعظم کے متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ یکم جون سے لیڈز میں شروع ہوگا۔ لیڈز میں انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں انجرڈ مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم کی جگہ نوجوان بلے باز عثمان صلاح الدین کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے 27 سالہ عثمان صلاح الدین کو آج انڈور پریکٹس بھی کروائی۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ فخر زمان، سعد علی اور عثمان صلاح الدین میں سے کسی ایک کو موقع دیا جانا تھا، تاہم عثمان صلاح الدین کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ عثمان صلاح الدین نے 99 فرسٹ کلاس میچوں میں 20 سنچریوں کی مدد سے 6329 رنز بنا رکھے ہیں۔

عثمان صلاح الدین اس سے قبل بھی کئی مرتبہ قومی ٹیم کیساتھ سفر کر چکے ہیں تاہم انہیں کبھی بھی ڈیبیو کرنے کا موقع نہیں مل پایا۔ اب بالاخر طویل انتظار کے بعد نہیں ٹیسٹ کرکت میں ڈیبیو کا موقع مل ہی گیا ہے۔ یہ بات بھی واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 68 رنز بنانے والے بابر اعظم بین اسٹوکس کی گیند لگنے سے انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ انجری کے باعث بابر اعظم تقریباً دو ماہ تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔ جبکہ اب بابر اعظم کی جگہ ٹیم میں عثمان صلاح الدین کو شامل کرنے کا اعلان قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی جانب سے کیا گیا ہے۔ سرفراز احمد نے بابر اعظم کے متبادل کھلاڑی کا اعلان جمعرات کے روز پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Comments

comments

Leave a Comment