”مجھے تو تمہاری بیوی پر رحم آ رہا ہے کیونکہ۔۔۔“ عمر اکمل نے شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کیساتھ ایسی تصویر شیئر کر دی کہ پاکستانیوں نے ”ہتھیار“ اٹھا لئے، پھر وہ ’ہنگامہ‘ برپا کیا کہ عمر اکمل شادی کی یہ سالگرہ کبھی نہ بھول پائیں گے

لاہور :  عمر اکمل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایسے کھلاڑی ہیں جو طویل عرصے سے ٹیم سے باہر ہونے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کے مذاق کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔ وہ کتنی ہی اچھی پوسٹ کیوں نہ کرلیں، صارفین اس میں سے مذاق کا پہلو نکالنے میں دیر نہیں کرتے۔

اس مرتبہ انہوں نے اپنی زندگی کے انتہائی خوشی کے موقع یعنی اپنی شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے پیار بھرا پیغام جاری کیا تو ان کے ساتھی کرکٹرز کی جانب سے مبارکباد دی گئی لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اس پر بھی ”ریسرچ“ کر کے ایسا پہلو نکال لیا کہ ہنسی کاطوفان برپا ہو گیا۔

عمر اکمل نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”تمہارے پیار کی کرامات کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا۔ تم نے میرے دن بہت روشن کر دئیے۔ تم میری ہو، یہ جان کر میں بہت زیادہ زندہ دلی محسوس کرتا ہوں۔۔۔ شادی کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہوں۔۔۔ میری پیاری بیوی!!!“

یہ پیغام سامنے آنے کے بعد ٹیم سے نئے نئے باہر ہونے والے وہاب ریاض مبارکباد دینے میں سب پر بازی لے گئے

اس کے بعد 9 سال کے طویل عرصے بعد بھی ٹیم میں جگہ نہ بنانے والے فواد عالم نے بھی مبارکباد دی

عمر ارشد نامی ایک صارف عمر اکمل کی انگریزی پر حیران ہوئے اور ریسرچ کرنے کا فیصلہ کیا تو پتہ چلا کہ عمر اکمل نے شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے انٹرنیٹ کے ذریعے اچھا سا پیغام ڈھونڈا اور پھر اسی طرح ٹوئٹر پر جاری کر دیا۔ عمیر نے لکھا ”بھائی، کم از کم پیغام تو خود لکھ لیا کریں“

 

Comments

comments

Leave a Comment