ڈیرن سیمی کی جانب سے یہ ٹویٹ کرتے ہی مبارکبادوں کی لائن لگ اور مداح خوشی سے نہال ہوگئے۔اداکارہ ثنا بچہ نے ڈیرن سیمی کو واپسی پر خوش آمدید کہا۔
یہ ٹویٹ کرنے کے لگ بھگ ایک گھنٹے بعد ہی ڈیرن سیمی نے ایک اور وضاحتی ٹویٹ کیا اور مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپریل فول پرانک تھا ، وہ قرمزی رنگ دوبارہ نہیں پہن رہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا بھی اظہار کیا کہ بہت سے لوگ انہیں ونڈیز ٹیم میں دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں۔