محمد حفیظ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ایسا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا کہ جان کر آپ کو بھی ان پر فخر ہو گا

ہرارے:پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ منفرد عالمی ریکارڈ کے مالک بن گئے۔

محمد حفیظ گزشتہ سال غیر قانونی باﺅلنگ ایکشن کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ ہوگئے تھے۔باﺅلنگ ایکشن کی کلیئرنس کے بعد محمد حفیظ کو زمبابوے میں جاری سہ ملکی ٹی 20 سیریزمیں موقع دیا گیا تاہم وہ سیریز کے پہلے دونوں میچز میں اپنی بیٹنگ سے کوئی خاص کارنامہ انجام نہ دے سکے جس کا نقصان ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر ہوا اور وہ ایک بار پھر ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں۔

اس تمام صورتحال کے باوجود محمد حفیظ ایک ایسا ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے جو دنیائے کرکٹ میں اس سے قبل کسی کھلاڑی نے نہیں بنایا۔ محمد حفیظ ٹی 20 کرکٹ میں 1500 یا اس سے زائد رنز اور 50 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے آل راﺅنڈر بن گئے۔

دنیائے کرکٹ میں صرف 5 آل راﺅنڈر ایسے ہیں جنہوں نے بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ میں 50 یا اس سے زائد وکٹیں اور ایک ہزار رنز سکور کئے ہیں۔ ان آل راﺅنڈرزمیں شاہد آفریدی، شکیب الحسن، ڈوائن براوو اور تھسارا پریرا شامل ہیں۔ محمد حفیظ نے 1500 رنز مکمل کرکے ان تمام آل راﺅنڈرکو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Comments

comments

Leave a Comment