مستعفی ہونے کا اعلان

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے آئندہ برس شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔رچرڈسن نے 2002ء میں بطور آئی سی سی جنرل منیجر گورننگ باڈی کو جوائن کیا تھا، 2012ء میں ہارون لورگاٹ کے مستعفی ہونے کے بعد وہ گزشتہ چھ برس سے بحیثیت آئی

سی سی چیف ایگزیکٹو خدمات انجام دے رہے ہیں۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ 16 برس سے آئی سی سی کے ساتھ اپنے کام سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، کیریئر کے دوران آئی سی سی بورڈ اراکین نے بہت تعاون کیا جس پر میں ان کا مشکور ہوں، کرکٹر ہونے کی حیثیت سے جانتا ہوں کہ ریٹائر ہونے کے وقت کا تعین کرنا سب سے مشکل کام ہوتا ہے اسلئے میں سمجھتا ہوں کہ ورلڈ کپ کے بعد اس عہدے کو چھوڑ دینا صحیح وقت ہو گا۔ آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر نے آئی سی سی بورڈ کی جانب سے گورننگ باڈی کیلئے خدمات پر رچرڈسن کا شکریہ ادا کیا، رچرڈسن نے دنیا بھر میں کرکٹ کی ترقی کیلئے جو کام کیا وہ قابل ستائش ہے اور ہر کوئی انہیں مس کرے گا۔

Comments

comments

Leave a Comment