مشتاق احمد ، محمد یوسف اور انضمام الحق سمیت پاکستان کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں کے مذہبی رجحان کے پیچھے کیا راز پوشیدہ ہے ؟

لاہور (ویب ڈیسک )سرفراز نواز نے اس سے قبل بھی میاں داد اور بخاطر پر جوئے کے الزامات عائد کئے تھے جس پر دونوں نے اس کے خلاف مقدمہ کیا مگر میاں داد نے مقدمہ واپس لے لیا تھا۔

کرکٹرز کی غیر ذمہ دارانہ حرکات اور بیرون ملک سرگرمیوں کے حوالے سے راقم کی کرکٹر مشتاق احمد سے ملاقات ہوئی تو انہوںنے بتایا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ نوجوان کرکٹرز بیرون ملک دورے پر ہوں تو کلبوں وغیرہ میں جاتے اور غیر ذمہ دارانہ حرکات کرتے تھے۔

مشتاق احمد جب سے اسلام کی طرف آئے ہیں ان کی کایا ہی پلٹ گئی ہے۔وہ سعید انور کے ساتھ مل کر تبلیغی خدمات انجام دے رہے ہیں۔خاص طور پر کرکٹرز کو اسلام کی طرف واپس لارہے ہیں۔ان کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک دن وسیم اکرم کو بھی اس طرفلے آئیں گے۔ہیلو ہماوسیم اکرم کے لیے کپتانی کا نٹوں کی سیج بن گئی تھی

۔اس نے تہیہ کرلیا تھا کہ اگلے ٹیسٹ سے پہلے ہی وہ کوئی فیصلہ کرلے گا کیونکہ وہ ایسا کھلاڑی نہیں تھا جو اپنی اصل شناخت کو کھو کر کپتانی کی کرسی سے چمٹا رہتا۔اس کی باؤلنگ اور بیٹنگ بری طرح متاثر ہو رہی تھی۔ عین ممکن تھا وہ دل برداشتہ ہو کر کپتانی چھوڑ دیتا کہ اسی شام جب وہ ہوٹل میں اپنے کمرے میں تنہا بیٹھا تھا،

ہما کا فون آگیا۔ وسیم اکرم کے پثر مردہ دل میں زندگی کی لہر دوڑ گئی۔اس نے ہما کو اپنی پریشانیوں سے آگاہ کیا اور کہا:

’’ہیلو ہما! میں ان حالات میں کپتانی نہیں کر سکتا۔اب تم ہی بتاؤ میں کیا کروں‘‘۔

Comments

comments

Leave a Comment