مصباح الحق نے اسلام آباد کی پی ایس ایل میں دوسری بار فتح کا راز بتا دیا

کراچی :  سابق قومی کپتان اور اسلام آبادیونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ کیس سے بہت کچھ سیکھا اس بار بینچ کو مضبوط رکھاجس کے باعث ٹیم نے بہتر پرفارم کیا۔کامران اکمل سے متعلق انہوں نے کہا کہ پرفارمنس کے باوجود ٹیم میں شامل ہونے سے کھلاڑی کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے تاہم خوشی کی بات یہ ہے کہ نوجوان کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ نوجوان اچھا کھیلے ،عمرکے اس حصے میں انفرادی کے بجائے ٹیم کی کامیابی معنی رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیت کیلئے پرفارمنس کے ساتھ ساتھ دعائیں بہت ضروری ہیں، پی ایس ایل تھری کا ٹائٹل جیتنے پر ہم اللہ کے شکر گزار ہیں لیکن جیت کیلئے دم درود ضروری ہوتے ہیں۔

Comments

comments

Leave a Comment