ملتان سلطانز کی ٹیم پہلے سے زیادہ خطرناک ہوگئی اہم ترین کھلاڑی کی ٹیم میں واپسی

دبئی: ملتان سلطانز کے پیسر عمر گل نے گھٹنے کی انجری سے نجات حاصل کر لی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ کوئٹہ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی
ہو گیا تھا لیکن اب مکمل رن اپ کے ساتھ بولنگ کر رہا ہوں میں اگلے میچ میں ا یکشن میں نظر آنے کے لئے بے تاب ہوں

یاد رہے کہ ملتان سلطانز کو پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے منگل کو اسلام آباد کے خلاف شیڈول میچ میں فتح درکار ہے، عمر گل نے ابھی تک پی ایس ایل میں ایک میچ کھیلا ہے جس میں
انہوں نے اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے24رنز کے عوض 6شکار کیے۔

Comments

comments

Leave a Comment