ملک کے نامور کھلاڑی پورے خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شامل

فیصل آباد: پاکستان ہاکی کے قومی کھلاڑی رانا مجاہد اقبال نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور کونسلروں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پرا امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 102ملک نواب شیر وسیر ،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 99چوہدری علی اختر خاں ،رانا مجاہد اقبال ،رانا محمد عارف و دیگر نے

انتخابی مہم کے سلسلہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ ن لیگی دور حکومت سیاہ ترین جس میں کرپشن کی بدترین تاریخ رقم ہوئی ۔عوامی فلاح وبہبود کیلئے ن لیگی دور حکومت میں کچھ نہ ہوا۔ مہنگائی بیروزگاری اور جرائم میں خطرناک حد تک ہونے والا اضافہ حکومتی نااہلی اور بیڈ گورننس کا ثبوت ہے۔ شریف برادران کو لوٹی گئی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں پوری قوم پاکستان تحریک انصا ف کو اقتدار میں لانے کا پختہ عزم کرچکی ہے یہی وجہ ہے کہ مخالفین پریشان اور پی ٹی آئی کے کارکن اور قائدین عوام میں بھرپور نظرآہے ہیں ان شاء اللہ 25جولائی کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا اور قائد عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔

Comments

comments

Leave a Comment