مہندر سنگھ دھونی کرکٹ کے علاوہ گھرمیں کیا کام سر انجام دیتے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اور چینائی سپر کنگز کے موجودہ کپتان مہندر سنگھ دھونی کرکٹ میں ہی اچھی پرفارمنس نہیں دیتے بلکہ اسکے علاوہ گھر میں بھی اچھے باپ ہونے کا کام بخوبی سر انجام دیتے ہیں ،اس حوالے سے ان کی نئی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری انڈین پریمئیر لیگ کے گذشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں جہاں کپتان دھونی نے 70 رنز کی زبردست اننگز کھیلی وہی انہوں نے گھر پہنچنے کے بعد بطور باپ احسن طریقے اپنی ذمہ داری سرانجام دیں۔

چینائی سپرکنگز کے کپتان نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گھر پہنچنے کے بعد اپنی بیٹی زیوا کے بالوں کو سکھانے اور سوارنے میں مصروف ہیں۔ دھونی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کھیل ختم ہوگیا لہذا اب بطور باپ ڈیوٹی شروع ہوگئی۔

قبل ازیں دھونی کی انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کو متاثر کرنے کے لیے بالی ووڈ کی فلم کے ایک گانے پر ڈانس کررہے ہیں اور اس دوران ان کی اہلیہ مسلسل ہنستی رہیں۔

Comments

comments

Leave a Comment