میچ ہارنے کی وجہ کیا تھی ،ویسٹ انڈین کپتان نے بتا دیا

کراچی :  ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن محمد کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار تھی، ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے کافی مایوسی ہوئی تاہم اگلے میچ میں ہم کم بیک کریں گے۔

میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے جیسن محمد کا کہنا تھا کہ آج کا دن ایک مشکل تھا جس میں ہم نے بیٹنگ اور باﺅلنگ میں غلطیاں کی جس کا نتیجہ ہماری شکست کی صورت میں نکلا، آخری دو اوورز نے میچ کا نقشہ بدل دیا ،کل کے میچ میں بہترین ہوم ورک کےساتھ میدا ن میں اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے یہاں کے شائقین کرکٹ کو بہت سپورٹ کررہے ہیں۔جیسن محمدکا کہنا تھا کہ سفرکی تھکن کو شکست کابہانہ نہیں بنائیں گے،ہمیں بیٹنگ سمیت ہر شعبے میں بہتری لانا ہوگی۔ واضح رہے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کوتین میچز کی ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں 143رنز کی عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا۔

Comments

comments

Leave a Comment