’نجم سیٹھی پہلے یہ بات بتائیں کہ۔۔۔‘تحریک انصاف نے چیئرمین پی سی بی سے ایسی بات پوچھ لی کہ ان کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے نجم سیٹھی کو خط لکھ دیاہے جس میں انہوں نے پاکستان سپر لیگ کا حساب مانگ لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق خط میں جاوید بدر کا کہناتھا کہ پی ایس ایل قوم کے پیسوں سے منعقد کیا گیاہے ، پی ایس ایل کا حساب آرٹیکل 19 – اے کے تحت مانگا گیاہے اور اگر پی ایس ایل کا مکمل حساب کتاب دو دن کے اندر پیش نہ کیا گیا تو قانونی قواعد کے مطابق عدالت سے رجوع کریں گے ۔ خط میں کہا گیاہے کہ وقار طور کی سربراہی میں وکلاءاور قانون دان مکمل تیاری کے ساتھ عدالت سے رجوع کریں گے ۔

جاوید بدر کا کہناتھا کہ نجم سیٹھی کو کرکٹ جیسے انٹرنیشنل کھیل کی ٹیکنکل اے بی سی بی بھی معلوم نہیں ہے ، انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تباہ کر دیاہے ، نجم سیٹھی نے محض اپنی کروڑوں کی کرپشن کیلئے پاکستانی عوام کے جذبوں سے کھیلا اور اس کیلئے ہم اس کا مکمل احتساب چاہتے ہیں ۔

Comments

comments

Leave a Comment