وقاص مقصو نے ڈیبیو میچ پر ہی ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا.ایسا ریکارڈ جو آج تک کوئی بھی کھلاڑی نہیں بنا سکا.

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹؤنٹی میچ کھیلا جا رہا ہے جس میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا.

پاکستان کی طرف سے فاسٹ باؤلر وقاص مقصود نے اپنا ڈیبیو کیا جبکہ شاہین آفریدی کی جگہ عُثمان خان شنواری کو کھلایا گیا.

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 وکٹوں کے نُقصان پر 166 رنز بنائے جس میں بابر اعظم کے 79 رنز بنائے اور بابر جب 48 کے انفرادی اسکور پر پُہنچے تو اُنہوں نے ویرات کوہلی کا سال میں سب سے زیادہ رنز کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا.

وقاص مقصود جنکا آج ٹی ٹؤنٹی میں ڈیبیو میچ تھا 04 نومبر 1987 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے اس طرح آج اُنکی 31 ویں سالگرہ تھی ور وہ ٹی ٹؤنٹی کرکٹ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ٹی ٹؤنٹی کرکٹ میں سالگرہ پر ڈیبیو میچ کیا ہے.

وقاص مقصود نے ڈیبیو میچ کھیلنے سے پہلے ٹی ٹؤنٹی کرکٹ میں لمبا انتظار کیا ہے اور 2011 میں ٹی ٹؤنٹی کرکٹ میں فیصل آباد وولوز کی طرف سے ڈیبیو کیا تھا.

اسکے بعد پاکستان سُپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے انہیں پِک کیا لیکن کوئی میچ نہ کھیل سکے جبکہ پاکستان ٹی ٹؤنٹی کپ 2018 میں 14 وکٹیں حاصل کر کے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بنے.

 

Comments

comments

Leave a Comment