”وہاب ریاض ہسپتال میں ہیں اور۔۔۔“ فاسٹ باﺅلر کے بارے میں تشویشناک خبر آ گئی، اہلیہ نے مداحوں سے دعاﺅں کی اپیل کر دی

لاہور :  پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی ہے اور ان کی اہلیہ نے مداحوں سے دعاﺅں کی اپیل کی ہے۔

وہاب ریاض ’سائینس‘ کی سرجری کیلئے ہسپتال داخل ہوئے ہیں جس سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ”بالآخر میں دیرینہ مسئلے ’سائینس ‘ کے حل کے قابل ہو چکا ہوں اور کل سرجری ہو گی۔ برائے مہربانی اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں اور امید ہے کہ میں اور مضبوطی اور مکمل سانس کیساتھ واپس آﺅں گا۔“

وہاب ریاض کے بیان کے بعد ان کی اہلیہ نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور مداحوں سے دعا کی اپیل کی۔ انہوں نے لکھا ”برائے مہربانی وہاب ریاض کو اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں کیونکہ ان کی آج سائینس کی سرجری ہو گی“

دونوں کی جانب سے یہ بیان سامنے آنے کے بعد کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے دعاﺅں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا نے لگا۔ کرکٹر عمر گل نے لکھا ”بھائی اللہ آپ کو جلد صحت یاب کرے“

ثقلین مشتاق نے لکھا ”اللہ تم پر اپنی رحمت کرے، صحت عطاءفرمائے اور جلد صحت یابی عطا فرمائے“

 

Comments

comments

Leave a Comment