ویرات کوہلی ٹیم سے باہر ہو گئے۔۔۔

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ ((بی سی سی آئی)) نے ایشیا کپ 2018 ءکے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا جس کا کپتان روہت شرما کو مقرر کیا گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ((آئی سی سی)) کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2018 ءمیں کپتان ویرات کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی جگہ روہت شرما کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔

بی سی سی آئی نے اپنے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کیا جس کے مطابق منیش پانڈے کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ راجستھان رائلز کے بائیں ہاتھ کے میڈیم فاسٹ باﺅلر خلیل احمد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو اپنے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کا ڈیبیو کریں گے۔اس کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل نہ کھیلنے والے کیدر جادھو کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ مڈل آرڈر بلے باز سریش رائنا ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

بی سی سی آئی کے مطابق بھارتی ٹیم کا 15 رکنی سکواڈ روہت شرما (کپتان)، شیکھر دھون (نائب کپتان)، کے ایل راہل، امباتی رائیوڈو، منیش پانڈے، کیدر جادھو، ایم ایس دھونی، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو، یوزویندرا چھاہل، بھونیشور کمار، جسپرت بمراہ، شھردل ٹھاکر اور خلیل احمد پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کرکٹ کپ کا میلہ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں سجے گا جس میں پاکستان،، بھارت،، بنگلا دیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ٹورنامنٹ کے فائنل سے پہلے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان بڑا ٹاکرا 19 ستمبر کو ہو گا۔دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ جون 2017ءمیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں آمنے سامنے آئی تھیں جہاں گرین شرٹس نے بھارت کو 180رنز کے انتہائی بڑے مارجن سے شکست دی تھیں ۔

Comments

comments

Leave a Comment