ویسٹ انڈیز کیخلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

کراچی :  ویسٹ انڈیز کیخلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی ٹیم میں احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، سرفراز احمد(کپتان)، حسین طلعت ، فہیم اشرف ، محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر اور حسن علی شامل ہوں گے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے فاسٹ بولرز راحت علی، عثمان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی 12 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں۔ جبکہ پی ایس ایل کی دریافت حسین طلعت اور آصف علی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل بروز اتوار کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Comments

comments

Leave a Comment