ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو دورہ پاکستان کے پہلے ہی مقابلے کے دوران بڑا نقصان اٹھانا پڑ گیا

کراچی: ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو دورئہ پاکستان کے پہلے ہی مقابلے کے دوران بڑا نقصان اٹھانا پڑ گیا ۔ ٹی ٹونٹی عالمی چیمپئن ٹیم کے لیفٹ آرم سپنر ویراسیمی پرماﺅل ٹخنہ مڑنے کے باعث انجری کا شکار ہوگئے، پہلے انہیں گراﺅنڈ میں فزیو کی جانب سے طبی امداددی گئی تاہم پھر انہیں سٹریچر پر میدان سے باہر لیجا یا گیا اور ایمبولینس کے ذریعے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کے پاﺅں کا سکین کرکے انجری کا پتہ لگایا جائے گا ۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم نے دورئہ پاکستان کیلئے محض13رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے اور اگر پرماﺅل سیریز میں مزید حصہ نہیں لیتے تو کالی آندھی کے پاس محض12کھلاڑی کی رہ جائیں گے اور و ہ مزید کسی کھلاڑی کے زخمی ہونے کے متحمل نہیں ہوسکیں گے۔

Comments

comments

Leave a Comment