ٹی ٹونٹی میں تیز ترین پزار رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ!بابر اعظم کو کتنے میچز میں کتنے رنز درکار!کیا توڑ پائیں گے

بابر اعظم پاکستان کے ایسے نوجوان بلے باز ہیں جنہوں نے ون ڈے اور ٹی ٹؤنٹی میچز میں کئی ریکارڈز کو اپنے نام کیا ہے اور مزید کئی ریکارڈز آنیوالے دنوں اور مہینوں میں توڑنے جا رہے ہیں.

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے دوران بابر اعظم کی شاندار پرفارمنسز نے انہیں کئی ریکارڈز توڑنے کے انتہائی قریب کر دیا ہے.نوجوان بلے باز نے اس سیریز میں 3 میچز مین دو ہاف سینچریز سمیت 163 رنز اسکور کئیے تھے.

بابر اعظم اب تک 23 ٹی ٹؤنٹی میچز میں 56.56 کی اوسط سے 905 رنز بنا چُکے ہیں.جس میں سات ہاف سنچریز بھی شامل ہیں اور دو دفعہ مین آف دی میچ جبکہ 3 دفعہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا ہے.

اب ٹی ٹؤنٹی کرکٹ کے دو بڑے ریکارڈز بابر اعظم کے نشانے پر ہیں.پہلا ریکارڈ ٹی ٹؤنٹی کرکٹ کی تاریخ مین تیز ترین 1000 رنز بنانے کا ہے.اور یہ ریکارڈ توڑنے کے لئے ابھی انکے پاس 3 میچز باقی ہیں.

ٹی ٹؤنٹی میں تیز ترین 1000 رنز کا ریکارڈ اس وقت انڈین کپتان ویرات کوہلی کے پاس ہے جنہوں نے27 ٹی ٹؤنٹی میچز میں 1000 رنز مُکمل کئیے تھے.اب بابر اعظم کو یہ ریکارڈ توڑنے کے لئے 3 میچز میں صرف 95 رنز کی ضرورت ہے.

بابر اعظم اگر اپنے اگلے3 ٹی ٹؤنٹی میچز میں یہ کارنامہ سرانجام دے دیتے ہیں تو وہ دُنیائے کرکٹ میں سب سے تیز 1000 رنز بنانے والے بلے باز بن جائیں گے.

دوسرے نمبر پر اس وقت تک آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ ہیں جنہوں نے 29 میچز میں یہ ریکارڈ بنایا تھا.

اسکے علاوہ دوسرا ریکارڈ جو بابر اعظم کے نشانے پر ہے وہ ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹؤنٹی رنز بنانے کا ہے جس کے لئے انہیں 3 میچز میں ہی 95 رنز چاہیں

Comments

comments

Leave a Comment