ٹی ٹونٹی میں تیز ترین ہزار رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ بابر اعظم نے یہ ریکارڈ کس کے نام کر دیا!جان کر فخر ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹی ٹؤنٹی میچ میں بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کی اور 79 رنز بنائے انہی 79 رنز کی اننگز میں جب وہ 48 کے انفرادی اسکور پر پُہنچے تو انہوں نے ٹی ٹؤنٹی کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا.

بابر اعظم نے اپنے 26ویں ٹی ٹؤنٹی میچ میں 1000 رنز کا سنگِ میل عبور کیا جبکہ اس سے پہلے یہ ورلڈ ریکارڈ انڈین کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا.جنہوں نے 27 ٹی ٹؤنٹی میچز میں 1000 رنز بنا کر یہ ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا.

بابر اعظم نے اس شاندار ریکارڈ کو پاکستان اور دُنیا بھر میں ہر لحاظ سے معذور افراد کے نام کر دیا ہے.

انہوں نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے ایک اور بڑا ریکارڈ بنا دیا ہے اور ایک اور دُنیا کی مضبوط ٹیم کے خلاف وائٹ واش کیا ہے.جس پر اللہ کا شُکر ادا کرتے ہیں

اسکے ساتھ انکا مزید کہنا تھا کہ میں نے تیز ترین 1000 رنز کا ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے اور میں اس ریکارڈ کو پاکستان اور دُنیا بھر کے معذور افراد کے نام کرتا ہوں.

یاد رہے کہ کل شاندار پرفارمنس پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ لے اُڑے تھے.

کل میچ کے بعد انکا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ہر بال پر چھکے اور چوکے لگانے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ اچھی بالز کو ضائع کرنے کی بجائے ان پر سنگلز لوں اور ایسی بال کا باؤنڈری کے لئے انتظار کروں جو واقعی ایک ڈھیلی بال ہو.

Comments

comments

Leave a Comment