”پاکستانیوں کے چہروں پر تو ویسے ہی۔۔۔” ویرات کوہلی سے شکل ملنے سے متعلق سوال پر احمد شہزاد نے ایسا جواب دیدیا جس کی کسی پاکستانی کو توقع نہ تھی، جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا ناممکن ہو جائے گا

لاہور :  پاکستان کے بہت سے کرکٹرز کا موازنہ دیگر ملکوں کے کرکٹرز سے کیا جاتا ہے جیسا کہ بابر اعظم، احمد شہزاد اور عمر اکمل کا موازنہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے کیا جاتا ہے۔

بابر اعظم تو اس معاملے میں کہہ چکے ہیں کہ کوہلی لیجنڈ ہے اور میں اس کے پاس پاس بھی نہیں ہوں، بس اس کی طرح کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں جبکہ عمر اکمل بھی یہ کہہ چکے ہیں جب سے کوہلی نے کیرئیر شروع کیا ہے وہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کر رہا ہے اور میں چھٹے نمبر پر، پہلے مجھ سے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کروائیں اور پھر میرا موازنہ کوہلی کیساتھ کریں۔

احمد شہزاد سے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب یہ پوچھا گیا کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ آپ کا چہرہ ویرات کوہلی کیساتھ ملتا ہے تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا جس کی کسی بھی پاکستانی کو توقع نہ تھی اور یقینا جان کر آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ ”چہرہ کچھ ملتا ہے لیکن بہت کچھ مختلف بھی ہے جیسا کہ ناک بہت مختلف ہے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستانیوں کے چہروں پر تو ویسے ہی بہت نور ہوتا ہے اور۔۔۔“

احمد شہزاد کا جواب یہیں پر ختم ہو گیا لیکن اس کا مطلب تو یہی ہے کہ پاکستانیوں کے چہروں پر نور ہوتا ہے اور بھارتیوں کے چہروں پر نور نہیں ہوتا۔ پاکستانیوں کی جانب سے ان کے اس جواب کو خوب سراہا جا رہا ہے جبکہ احمد شہزاد کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ بہترین کارکردگی دکھائیں اور احمد شہزاد ہی رہیں کیونکہ ان کی اپنی ایک پہچان ہے۔

Comments

comments

Leave a Comment