پاکستانی ٹیم نے بڑے بڑوں کو پچھاڑ دیا، ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کے صفحات الٹ دیے،شاندار کارنامہ سر انجام دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

پاکستانی ٹیم نے بڑے بڑوں کو پچھاڑ دیا، ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کے صفحات الٹ دیے،شاندار کارنامہ سر انجام دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا پاکستانی ٹیم نے بڑے بڑوں کو پچھاڑ دیا، ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کے صفحات الٹ دیے،شاندار کارنامہ سر انجام دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا پاکستانی ٹیم نے بڑے بڑوں کو پچھاڑ دیا، ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کے صفحات الٹ دیے،شاندار کارنامہ سر انجام دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا پاکستانی ٹیم نے بڑے بڑوں کو پچھاڑ دیا، ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کے صفحات الٹ دیے،شاندار کارنامہ سر انجام دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

پاکستان17ہزارٹی ٹونٹی رنزبنانے والی پہلی انٹر نیشنل ٹیم بن گئی ہے ۔ ویسٹ انڈیزکے خلاف گزشتہ روز پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 5وکٹوں پر 203رنز کا مجموعہ سجانے سے پاکستان کی جانب سے 124میچوں میں بنائے گئے رنز کی مجموعی تعداد17070ہوگئی ہے اور یوں پاکستان ٹیم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں17ہزاررنز کا سنگ میل عبورکرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔پاکستان کے بعد نیوزی لینڈکو سب سے زیادہ رنزبنانے کا اعزاز حاصل ہے جس کے بلے بازوں نے 111میچوں میں مجموعی طورپر 15372رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈکوسب سے زیادہ بالترتیب 124اور 111ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کااعزاز حاصل ہے۔ واضح رہے کہ اس سےقبل پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 143 رنز سے شکست دی جو کہ ٹی ٹوئنٹی تاریخ میں دوسری سب سے بڑی فتح ہے، اس سے قبل 2007 میں سری لنکا نے کینیا کو 172 رنز سے شکست دی تھی۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہی 20 اپریل 2008 کو پاکستان نے مہمان بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 102 رنز سے شکست دی،

اور حسین اتفاق ہے کہ اُس وقت بھی گرین شرٹس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے جب کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی گرین شرٹس نے 5 وکٹوں پر 203 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں بہترین کارکردگی پر حسین طلعت کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا اور وہ ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ میں اپنے ڈیبیو میچ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بھی بن گئے۔حسین طلعت نے 41 رنز کی اننگز کھیلی اور ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی۔

Comments

comments

Leave a Comment