پاکستانی ٹیم کے کوچ نے فخر زمان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی!اگر مزید آگے کھیلنا ہے تو کیا کرنا ہوگا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو بیرون ملک اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا ہو گا جس کے لیے انہیں خود کو غیر ملکی کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ایک انٹر ویو کے دوران گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ بائیں ہاتھ کے اوپنر جنوبی افریقی وکٹوں پر اسی انداز سے نہیں کھیل سکتے جیسے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں کھیلتے ہیں کیونکہ وکٹوں کا اچھال یکسر مختلف ہے۔

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب فخر زمان جنوبی افریقہ کے خلاف مسلسل تین اننگز میں ناکامی سے دوچار ہوئے اور اچھا تاثر نہیں چھوڑ سکے ہیں۔قومی بیٹنگ کوچ کے مطابق وہ بھی مکی آرتھر کی طرح فخر زمان کے پرستار ہیں

لیکن انہیں اب اس بات پر یقین کرلینا چاہئے کہ وہ دنیا میں ہر جگہ ایک ہی انداز سے کھیلنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ انہیں خود کو ماحول سے ہم آہنگ کر کے پوری پختگی کے ساتھ صورت حال کو سمجھنا ہوگا کہ ان کا کھیلا ہوا ہر شاٹ ایسی جگہ نہیں گرے گا جہاں کوئی فیلڈر موجود نہ ہو اور وہ کیچ ہونے سے محفوظ رہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹسمین کو دوسرے فارمیٹ سے زیادہ چوکس رہنا پڑتا ہے جو بات ان کو اچھی طرح سمجھا دی گئی ہے

Comments

comments

Leave a Comment