پاکستان آنے سے انکار پر ڈوین سمتھ کی جگہ ایسے غیر ملکی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا جو گیند سٹیڈیم سے باہر نہ پھینکے تو اسے کھانا ہی ہضم نہیں ہوتا، یہ کون سا کھلاڑی ہے اور کس ملک سے تعلق رکھتا ہے؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

دبئی :  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے کھلاڑی ڈوین سمتھ کی جانب سے پاکستان جانے سے انکار پر پشاور زلمی کی ٹیم میں ایسا غیر ملکی کھلاڑی شامل کر لیا گیا ہے جسے اس وقت تک کھانا ہضم نہیں ہوتا جب تک وہ گیند سٹیڈیم سے باہر نہ پھینک دے۔

ذرائع کے مطابق ڈوین سمتھ کے پاکستان جانے سے انکار کے بعد بنگلہ دیشی آل راﺅنڈر شکیب الحسن کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جو 19 مارچ سے ٹیم کو جوائن کریں گے۔ شکیب الحسن اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون آل راﺅنڈر ہے جنہوں نے نداہاس ٹرافی میں سری لنکا کیخلاف ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے اسے فائنل میں پہنچایا جو آج سری لنکا میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق شکیب الحسن اس وقت بھارت کیخلاف فائنل میچ کھیلنے کیلئے سری لنکا میں موجود ہیں اور وہاں سے فراغت کے بعد لاہور پہنچ کر پشاور زلمی کے سکواڈ کو جوائن کریں گے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف پلے آف میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

 

Comments

comments

Leave a Comment