پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ یونس خان نے قوم کو اچھی خبر سنا دی

کراچی : قومی ٹیم کے سابق لیجنڈ بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں پاکستان کا آئر لینڈ سے کوئی مقابلہ نہیں، لیکن اس کے باجود حریف ٹیم کو آسان نہیں لینا چاہیے۔

جناح ویمن یونیورسٹی کی جانب اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں دراصل پریشر پاکستان پر ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کی نمبر ون ٹیم رہ چکی ہے جبکہ آئرلینڈ کی ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے جا رہی ہے، یونس خان نے کوچنگ کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اصل کام گراس روٹ کی سطح پر ذمہ داری ادا کرناہے، اگر مجھے ہائی لیول پر کوچنگ کرنی ہوتی تو کب کی کر چکا ہوتا، مجھے نچلی سطح پر کوچنگ کرکے زیادہ خوشی اور مسرت ہوگی۔

انہوں نے خواتین کو معاشرے کا اہم ترین حصہ قرار دیتے ہوئے طالبات کو اپنے اندر اعتماد کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ آخر میں انہوں نے اسپورٹس مقابلوں میں کامیابی پانے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

Comments

comments

Leave a Comment